چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر پہلے ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے جب دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ کر کے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا ۔جس کی وجہ سے ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے تقریباً ایک کلومیٹر نیچے اتر گئی ۔ جس کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے اس کے علاؤہ ٹرین میں موجود کئی مسافروں کو بھی چوٹیں آئیں ۔
ساہیانوالہ سے سالار وآلہ تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے فیصل آباد سے لاہور اور وزیر آباد کے لیئے تمام ریلوے ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے