حیرت انگیز

لاہور اور کراچی میں ڈیجیٹل سکرینز پر بلو پرنٹ چلائے جانے کے واقعات

ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو پابند کیا جانا چاہیے کہ ڈیجیٹل ایس ایم ڈیز اور دیگر ڈیجیٹل آوٹ ڈور میگا سکرینز کے وائی فائی کنکشنز کی سکیورٹی کو پروفیشنل آئی ٹی ماہرین کے حوالے کیا جائے۔

لاہور اور کراچی میں دو الگ الگ واقعات میں ڈیجیٹل سکرینز پر بلو پرنٹ چلائے جانے کے واقعات کے بعد حکومت کو متعلقہ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے

چند روز قبل تھانہ گزری کے علاقے فیز 8 میں ایس ایم ڈیز پر غیر اخلاقی بلو پرنٹ جیسی کمرشل چلتی رہی جسے عوامی شکایات پر بند کروایا گیا

بعد ازاں پولیس ڈیلی میل اردو کو بتایا کہ درحقیقت متعلقہ ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ملازم ہی اس جرم میں ملوث نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا مقدمہ پہلے ہی درج کر لیا گیا تھا

سوال یہ ہے کہ آئندہ اس لاپرواہی کیسے ازالہ یا روک تھام ہو سکتا ہے؟اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ کوئی بھی ہیکر کوئی بھی منفی حرکت کر سکتا ہے!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button