پاکستان

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی، 169 افراد زخمی

اسلام آباد انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں اموات کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد 169 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بی بی سی کے شہزاد ملک کو بتایا کہ دھماکہ امام بارگاہ کے صحن میں ہوا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترلائی میں یہ دھماکہ امام بارگاہ خدیجۃ الکبری میں ہوا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچ گئے ہیں، جہاں اُنھوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

پمز کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کے تحت مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ فعال کر دیے گئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ حکام نے

Related Articles

جواب دیں

Back to top button