پاکستان

پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کیخلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات بہاولپور گیریژن کے دورے کے موقع پر کہی ہے۔

اس موقع پر انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، جدید ڈرونز، الیکٹرانک وار فیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے روہی ای اسکلز لرننگ حب کا افتتاح کرتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان کیا، جبکہ اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کر کے معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں پر انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء  کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button