پاکستانسیاسیات

توشہ خانہ ٹوکیس، فیصلے کے وقت عمران خان کے عدالتی بائیکاٹ کے باوجود وکیل نے حاضری کیوں لگوائی؟

توشہ خانہ ٹوکیس کے فیصلہ سناتے ہوئے پر جب جج شاہ ارجمند عدالت پہنچے جب عمران خان کو لایا گیا تو انہوں نے عدالت پہنچتے ہی کہا کہ میری بیگم بشری بی بی کہاں ہیں؟عمران خان کو بتایا گیا کہ وہ بھی آ رہی ہیں جب بشری بی بی آ گئیں تو دونوں میاں بیوی نے مشاورت کے بعد عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

تاہم عمران خان اور بشری بی بی عدالت میں ہی موجود رہتے ہوئے کمرے عدالت کی پچھلی نشست نشستوں پر بیٹھ گئے تاہم حیرت انگیز طور پر پر اس کیس میں ان کے وکیل نے آکر اپنی حاضری لگا دی

پراسیکیوشن کے وکیل نے بھی اپنی حاضری لگا دی تو جج نے سزا سنا دی

عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی عدالتی کمرے کی پچھلی نشستوں پر بیٹھ کر سزا سنتے رہے فیصلہ سنانے کے بعد جج تو چلے گئے

تاہم عمران خان اور بشری بی بی نے اپنے وکیل سے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپ کو حاضری نہیں لگانی چاہیے تھی تاکہ جج فیصلہ نہ سنا پاتے

جس پر وکیل نے کہا کہ جب ایسے کیسز کا فیصلہ سنایا جاتا ہے تو وکیل کی حاضری ضروری ہوتی ہے عمران خان اور بشری بی بی اپنے وکیلپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے نکل گئے !

Related Articles

جواب دیں

Back to top button