پاکستانکاروبار

آرگینک خوراک، مصنوعات کی طلب میں سالانہ 8سے10فیصد گروتھ کا امکان ہے’ نجم مزاری

آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹس کے رجحان کے مطابق آرگینک خوراک اور مصنوعات کی طلب میں سالانہ اوسطاً8سے10فیصد گروتھ کی پیشگوئی ہے،ٹریسبیلیٹی ، ڈیجیٹل لیبلنگ،ڈیجیٹل کیو آر ٹریس اور مکمل سپلائی چین ڈاکیومنٹیشن دکھانے سے یورپی خریدار اعتماد کرتے ہیں ،یورپی ممالک ،امریکہ اور اور خلیجی ممالک میںآرگینک لیبلنگ اورسرٹیفیکیشن والی آرگینک مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے اور قیمت بھی بہتر ملتی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی خریدار لیبارٹری ٹیسٹنگ مانگتے ہیں اورابتدائی مراحل میں حکومتی سرپرستی نا گزیر ہے ، پاکستان کو اس شعبے میں کامیاب ممالک سے رہنمائی کے لئے جوائنٹ ونچر کرتے ہوئے پائلٹ پراجیکٹ اور بی ٹو بی کی بنیاد پر معاہدے کرنے چاہئیں،

آرگینک مکئی، گندم، چاول ،لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر کے مستقل سپلائر نیٹ ورک قائم کئے جائیں ،مقامی فارمرز کو آرگینک کی جانب منتقل ہونے کے لئے مدد دی جائے ۔

نجم مزار ی نے کہا کہ اگر حکومت اور نجی شعبہ توجہ مرکوز کرے تو آرگینک خوراک اور مصنوعات پاکستان کے لیے برآمدات بڑھانے کا نیا موقع ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے ،

پاکستان اگر اس شعبے پر فوکس کرے تو نہ صرف نئی منڈیاں حاصل کر سکتا ہے بلکہ پریمیم قیمتوں کی وجہ سے برآمدات کی مالیت میں بھی خاصہ اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کی تشہیر اور ڈسپلے کے لئے بیرون ممالک سپر سٹورز پر سپیس حاصل کرنی چاہیے جس کے لئے سفارتخانے اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button