پاکستانسیاسیات

ہری پور میں 23 نومبر کو ووٹ تبدیل کرنے والے صبح کی روشنی نہیں دیکھیں گے

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہری پور میں 23 نومبر کو ووٹ تبدیل کرنے والے صبح کی روشنی نہیں دیکھیں گے۔ پاکستان میں کچھ بڑا ہونے والا ہے ،جب چوکیدار اپنا کام نہ کریں، تمام ادارے مفلوج ہو جائیں، انصاف نہ ملے۔جمہوریت کا گلا گھونٹا جائے منتخب وزیر اعلی کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھی اپنے قائد سے ملاقات نہ کرنے دی جائے تو پھر اس کے بعد ایک ہی راستہ ہے بچتا ہے اس کو ضرور اپنائیں گے ۔

عمران خان اور ان کا خاندان پاکستان کے لئے قربانیاں دے رہا ہے ۔اس خاندان کے پاس کوئی کمی نہیں۔عمران نے قوم اور اس نوجوانوں کے لئے سب کچھ ٹھکرایا ہوا ہے ۔ہم طاقتور لوگوں کو پیغام دیتے ہیں اگر دیوار سے لگایا گیا تو ہم عمران خان کے ببر شیر ہیں پنجا بھی ماریں اور شکار بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں حویلیاں چمبہ دیوار سٹاپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ میں پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید ،تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان ،ایم پی اے افتخار خان جدون ،بابائے بلدیات یوسف ایوب خان ،سابق ایم این اے عظمی ریاض ریاض جدون ،سابق ایم پی اے مومنہ باسط نے خطاب کیا۔ جب کہ اس موقع پر ہزارہ ڈویژن کے صدر ایم این اے علی خان جدون،صوبائی وزیر ارشد ایوب خان ،ایم پی اے مشتاق احمد غنی ،ایم پی اے افتخار خان جدون ،نذیر عباسی ،ایم پی اے اکبر ایوب خان کے علاوہ تحریک انصاف خواتین ونگ ،لائرز ونگ ،آئی ایس ایف کے عہدیداران کے علاوہ پارٹی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

وزیر اعلی سہیل خان آفریدی کا کہناتھا اسلام آباد میں بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے صدر جنید اکبر نے اپنے خطاب میں کہا ہے ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی جنگ کرنا چاہتے ہیں ۔مریم نواز نے پنجاب سے گندم کو روکا ہری پور اور مری سے پانی جاتا ہے اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا پڑتی ہے۔اگر ان کی طرح ہوتے تو سی ایم پنجاب کے شوہر کو ہری پور میں گھسیٹتے ۔تحریک انصاف غیرت مند لوگوں کی جماعت ہے۔

عمر ایوب کی پارٹی پر بہت احسانات ہیں جس کی وجہ سے آج ساری قیادت یہاں موجود ہے۔ہری پور کے عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی اس کا بدلہ 23 نومبر کو لیں۔اسی ماہ میں ہری پور کی جیت کا جشن منائیں گے۔وزیر اعلی سے ترقیاتی منصوبے حاصل کریں گے۔کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button