پاکستانسپیشل رپورٹ

پنجاب حکومت کا تحریک لیبک کی تمام جائیدادوں کو فوری ضبط کرنے کا حکم جاری

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی تمام جائیدادوں کو فوری طور پر منجمد اور ضبط کر لیا جائے، جسے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

ڈیلی میل اردو کے ذرائع کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن، صوبائی سیکرٹریوں، محکمہ انسداد دہشت گردی، اور پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، کسی بھی قسم کی تمام جائیداد چاہے، وہ منقولہ ہو یا غیر منقولہ، ٹھوس ہو یا غیر محسوس، ملکیت ہو یا براہ راست یا بالواسطہ TLP کی ملکیت ہو، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11-O کے تحت، فوری طور پر ضبط کی جائے۔

وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی کاپی برائے اطلاع و عملدرآمد، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل آف پولیس، چیف منسٹر کے پرنسپل ایکشن سیکرٹری کو بھیج دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس معاملے کو اولین ترجیح کے ساتھ دیکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button