پاکستان

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی پینشن کے خاتمے پر کام شروع

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی پینشن کے خاتمے پر کام شروع ہو گیا۔

اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے قانون سازی کےلیے آرڈیننس صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔ نئے آرڈیننس کے مطابق تمام نئی بھرتیاں ماہانہ یکمشت تنخواہ کی ادائیگی کی بنیاد پر کی جائیں گیں نہ کہ بنیادی تنخواہ اور پینشن سمیت دیگر فوائد کے ساتھ۔

اس طرح نئے آرڈیننس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانے والے ملازمین کے مستقل ہونے کے راستے بند ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایک افسر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ اگر مستقل بنیادوں پر نوکریاں نہیں دینی تو ملازمین کو مارکیٹ کے مطابق تنخواہیں دی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button