
پاکستان
ارشد شریف شہید کی والدہ رفعت آرا علوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
ارشد شریف شہید کی والدہ رفعت آرا علوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انکی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ایچ الیون قبرستان میں اداکی گئی، ملک کے معروف صحافی حضرات نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
جسٹس اطہر من اللہ اورلیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی، ججز، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
ارشد شریف شہید کی والدہ مرحومہ رفعت آرا علوی کو ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کیا جائےگا۔
ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں، جس کی تصدیق مرحوم صحافی کی اہلیہ نے کی۔



