پاکستان

سی پی این ای کابلوچستان کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای )نے سال 2025-26کے لیے بلوچستان کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔

جس کا چیئرمین انور ساجدی، ڈپٹی چیئرمین عارف بلوچ کومقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں منیر احمد بلوچ،رضا رحمن، عرفان سعید، علی رضا لہڑی، خلیل احمد، آصف بلوچ، عبدالنعیم صادق، گل ریاض، نادر حسین زمرد، بلاچ بلوچ اور میربہرام بلوچ شامل ہیں۔

اس کمیٹی کا مقصد صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔اس

کمیٹی کا کام بلوچستان میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا، پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button