بین الاقوامی

اسرائیل کی حراست میں گریٹا تھن برگ سے بدسلوکی، غزہ فلوٹیلا کے 137 کارکن ترکی پہنچ گئے

اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے بحری قافلے سے حراست میں لیے گئے 137 کارکنوں کو ہفتے کو ترکی جلاوطن کر دیا، جہاں ان کی آمد استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، ان میں سے دو کارکنوں نے الزام لگایا کہ سویڈن کی مہم جو گرِیٹا تھن برگ کے ساتھ حراست کے دوران بدسلوکی کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس نے پہلے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ’حراستی مراکز میں بدسلوکی کی تمام اطلاعات مکمل طور پر جھوٹ ہیں‘۔

استنبول پہنچنے والے 137 کارکنوں میں 36 ترک شہری شامل تھے، جب کہ دیگر کا تعلق امریکا، متحدہ عرب امارات، الجزائر، مراکش، اٹلی، کویت، لیبیا، ملیشیا، موریتانیا، سوئٹزرلینڈ، تیونس اور اردن سے تھا۔

ملیشیا کے شہری حضوانی حلمی اور امریکی کارکن وِن فیلڈ بیور نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے گرِیٹا تھن برگ کے ساتھ بدسلوکی ہوتے دیکھی، ’اسے زبردستی دھکیلا گیا اور اسرائیلی پرچم اوڑھنے پر مجبور کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

Back to top button