
لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، حادثے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں تیز رفتار ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔