پاکستان

پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کی خلاف کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کی خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 51 ہزار433 اشتہاری مجرمان گرفتارکیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 17016 اور بی کیٹیگری کے 34417 اشتہاری شامل ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے 21 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔گرفتار عدالتی مفروروں میں اے کیٹیگری کے 4430 اور بی کیٹیگری کے 16646 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے دوران آپریشنز 10 ہزار 638 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 4297 اور بی کیٹیگری کے 6341 عادی مجرم شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 21 اشتہاری مجرمان کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبائی دارلحکومت لاہور میں 10 ہزار 800 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔8708 عدالتی مفرور اور 4419 سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔گذشتہ سال 01 لاکھ 40 ہزار سے زائد اشتہاری، 67825 عدالتی مفرور اور 36491 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) گرفتار کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آر پی اوز اور ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button