جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف کاکمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
معرکۂ حق/آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں اور معصوم شہریوں کی عیادت کی۔
دورے کے دوران،آرمی چیف نے انفرادی طور پر سب زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی،
ان کی غیر معمولی بہادری اور ڈیوٹی کے لیے ثابت قدمی کی تعریف کی،
اور ان کی دیکھ بھال و بہبود کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
"ہمارے شہریوں اور فوجیوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں،
پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر رکن کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔”
کوئی بھی دشمنانہ منصوبہ پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو ختم نہیں کر سکتا۔
معرکہ حق/ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے ساتھ جس پرعزم اور متحد ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔