
شکارپور میں ڈاکوؤں نے 4 سالہ بچے سمیت 7 افراد کو مبینہ طور اغوا کر لیا، پولیس ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی، پولیس ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی۔
شکارپور میں چک کے علاقے سکھیو ملک سے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں میں 4 سالہ سلیمان ملک، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد،احسان عبدالمجيد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اغوا کی واردات بچل بھیو تھانے کی حدود میں پولیس آپریشن کو روکنے کے لیے کی گئی ہے، لواحقین نے اغوا کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا۔