دنیا

بنگلہ دیش میں قومی سلامتی کے خدشات پر عوامی لیگ پر پابندی عائد

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو یی اعال فیصلے کا اعلان ہفتے کی شام کو اعلان کیا گیا، یہ فیصلہ طلبہ کی قیادت میں نیشنل سٹیسزن پارٹی کے تحت سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں کے بعد کیا گیا، یہ جماعت گزشتہ سال حسینہ واجد کیخلاف برپا ہونے والے مظاہروں کے بعد وجود میں آئی تھی۔

جماعت اسلامی سمیت اسلامی اور دائیں بازو کی بہت سی اپوزیشن جماعتیں عوام لیگ کو دہشت گرد جماعت قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہروں میں شریک ہوئیں۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی لیگ پر پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button