
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل محمد سلم خان گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ محمد سلیم خان کا شمار محکمہ اطلاعات کے قابل اور سنجیدہ افسران میںہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران اخبارات ، عامل صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد نے جمعرات کے روز ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہیں سی پی این ای کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر عدنان ظفر(نائب صدر)، طاہر فاروق (جوائنٹ سیکریٹری/ چیئرمین کے پی کے کمیٹی)، مسعود خان (ممبراسٹینڈنگ کمیٹی)، فضل حق(ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی) کے علاوہ ڈائریکٹرز انفارمیشن لیاقت امین اور ابن امین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خان نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی این ای نے خیبر پختونخوا سے شائع ہونے والے علاقائی اخبارات کے لیے موثر آواز اٹھائی اور مسائل کو مثبت اور دوستانہ انداز میں ہر فورم پرپیش کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی سی پی این ای اپنا مثبت کردار مستقبل میں جاری رکھے گی۔
جاری کردہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز