پاکستان

پاکستان نے بھارتی حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی: آئی ایس پی آر

پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، براہموس اسٹوریج سائٹ،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا مطلب آہنی دیوار ہے، بُنیان المرصوص کا نام سورۃ صف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے فتح میزائلوں کےحملوں کے بعد بھارت کی ادھم پور ایئربیس تباہی کے مناظر پیش کرنے لگی۔

پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی اور پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اوراڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button