جرائم

ڈی ایس پی سپیشل برانچ سر میں گولی لگنے سے ہلاک

رحیم یار خان ڈی ایس پی سپیشل برانچ سیف اللہ خان سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ اقبال آباد رحیم یار خان کے علاقے میں ڈی ایس پی سپیشل برانچ سیف اللہ خان سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئے

انکے گن مین عرفان نے اطلاع دی کہ ڈی ایس پی سیف اللہ نے از خود اپنی گن سے فائر کر کے خودکشی کی

متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرتے ہوئے نعش قبضہ لے لی

پولیس اس نقطہ پر تفتیش کر رہی ہے کہ کیا یہ بظاہر خودکشی نظر آنے والی کہانی حقیقی ہے یا کچھ اور؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button