
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکارہ خوشبو خان پر سے پابندی ہٹادی۔
خوشبو خان کو پنجاب بھر کے تھیٹر پر کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
اداکارہ پر ڈرامہ ایکٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اداکارہ نے دو روز قبل وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کے دفتر الحمراء جا کر انہیں پابندی ہٹانے جانے کی درخواست دی جمع کرائی تھی۔
پنجاب آرٹس کونسل نے اداکارہ کو پنجاب بھر کے تھیٹروں پر پرفارم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔