صحت

21 اضلاع سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

قومی پولیو پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق 21 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں 30 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی (سیوریج) کے 38 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

لورالائی، کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد، ایبٹ آباد، بنوں، ڈی آئی خان، پشاور، ٹانک، شمالی وزیرستان، لاہور، راولپنڈی، بدین، جامشورو، حیدرآباد، کشمور، کراچی شرقی، کراچی ملیر، کراچی کورنگی، کراچی جنوبی اور سکھر سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) پایا گیا۔

نوشکی، سبی، چارسدہ، لوئر دیر، مانسہرہ، سوات، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راجن پور سے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button