پاکستان

سلامتی کونسل اجلاس، پاکستاب ہر صورت اپنا دفاع کرے گا

پاکستان نے اپنی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات سختی سے مسترد کر دیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن رہے ہیں، پاکستاب ہر صورت اپنی خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ اور دفاع کرے گا۔

پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل میں خصوصی ان کیمرا اجلاس میں 5 مستقل ارکان سمیت سلامتی کونسل کے 15 اراکین نے اجلاس میں شرکت کی، پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات، امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پاکستان نے کونسل ارکان کو بھارت کے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے فیصلے پر بریفنگ دی اور مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل علاقائی امن کو لاحق خطرات کا نوٹس لے، کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

اجلاس میں 5 سال سے زائد عرصے کے بعد پاک-بھارت کشیدگی کے پس منظر میں جموں و کشمیر تنازع پر غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button