
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس وقت ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ سے گریز کریں کیوں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور امن کے لئے وہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔