پاکستان

پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا۔

پاکستان سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button