دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کا سلسلہ جاری

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد گھروں پر چھاپے اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سری نگر کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارتی وزارت داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر غیر قانونی سرگرمیوں ( کی روک تھام) کے ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج نے رہائشیوں سے گھر اور بینک کے کاغذات، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مسلح افراد کے حملے میں سیاحوں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو اس واقعے کے لیے موردالزام ٹھہرایا، جبکہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button