دنیا

بھارت کی اناڑی فضائیہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتارنے کی کوشش میں بری طرح ناکام

جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کا اناڑی پن دنیا کے سامنے آگیا، بھارتی فضائیہ کی اترپردیش میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔

بھارتی فضائیہ کی پاکستان ایئرفورس کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی فضائیہ نے جنگ کی صورت میں متبادل رن وے کے طور پر طیارہ ایکسپریس وے پراترنے کی مشق کی لیکن اناڑی پائلٹ ناکام رہا۔

اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا اناڑی پائلٹ ایکسپریس وے پر سخوئی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا اور سڑک کو چھونے سے قبل ہی طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button