دنیا

بھارت نے بھی پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردیں

بھارت نے بھی پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے ناٹم جاری کردیا ہے، بھارت کی فضائی حدود آج سے23 مئی تک تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کے فیصلے کے جواب میں بھارت نے بھی پاکستان کے لیے اپنے فضائی حدود بند کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھات کی فضائی حدود آج سے23 مئی تک تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی، واضح رہے کہ قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button