
بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں۔
رہنما خالصتان تحریک اور سکھ فارس جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب کی سکھ برادری نے جنگ کی صورت میں پاکستان کا ساتھ دینے کااعلان کر دیا ہے، سکھوں کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تویہ بھارت کی آخری جنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوکرنیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب میں پاکستانی آرمی کے لیے لنگر لگائیں گے، پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی فوج سے لڑیں گے۔