امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ملاقات۔
ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر گفتگو ہوئی
وفاقی وزیر نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا نیز جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں ہونے والے غزہ ملین مارچ کی تحسین کی۔
امیر جماعت نے کہا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات کا بھر پور جواب دیا جائے پوری قوم بھارت کے خلاف متحد ہے۔
جماعت اسلامی نے غزہ ملین مارچ اور تاریخی ہڑتال سے پوری امت کی نمائندگی کی ہے، حکومت بھی مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہر ممکن کردار ادا کرے-
اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔