دنیا

پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ

امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پہلگام حملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تحقیقات کرانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کے میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔

امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امریکی حکومت شہباز شریف کی تجویز کو سپورٹ کرے گی جب کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ملکر بیٹھیں اور مسائل کا حل نکالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button