پاکستان

وانا میں دھماکے سے امن کمیٹی کے سات افراد شہید، آئی ایس پی آر

وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے باہر دھماکے میں سات شہید جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے میں امن کمیٹی کے دو ارکان تحصیل اور سیف الرحمان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس سے عمارت بھی گر گئی۔ یہ خدشتہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کے نیچے بھی کچھ لوگ دبے ہوں گے۔

اس دھماکے کا ہدف بننے والے امن کمیٹی کے یہ اراکین کمانڈر نذیر گروپ سے جانے جاتے ہیں۔ یہ ٹی ٹی پی کی مخالفت کرتے تھے۔ انھیں سی این جی گروپ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق اس گروپ کے کمانڈر تحصیل اور سیف الرحمان کو دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

یہ جنوبی وزیرستان لوئر کا علاقہ ہے، یہاں ایک عرصے سے حالات کشیدہ ہیں۔ یہاں اغوا اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات بھی سامنے آتے رہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button