پاکستان

خاتون کو خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت، سعودی ولی عہد کے لیے پیغام

ایک بزرگ اور عبادت گزار خاتون کو خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ہے، جس میں روضۂ رسول ﷺ سے متعلق ایک اہم پیغام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ بات معروف صحافی جاوید چوہدری نے اپنے تازہ ترین کالم کے اختتام پر بیان کی۔ ان کے مطابق یہ خاتون ایک عام گھریلو عورت ہیں جن کا سعودی حکومت یا کسی بااثر شخصیت سے کوئی ذاتی رابطہ نہیں ہے۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ خاتون کے اس خواب میں کوئی ذاتی حاجت یا خواہش شامل نہیں، بلکہ محض روضۂ رسول ﷺ سے متعلق ایک پیغام ہے جسے وہ امانت سمجھ کر سعودی ولی عہد تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

جاوید چوہدری نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی صاحب کا سعودی ولی عہد یا متعلقہ حکام سے رابطہ ہو تو وہ ان کے واٹس ایپ نمبر 0300-8543103 پر رابطہ کریں تاکہ وہ اس پیغام کو درست اور مؤثر طریقے سے پہنچا سکیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے اور مذہبی حلقوں میں اس خواب کی اہمیت پر گفتگو کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button