
وزارت مذہبی امور نے الزام لگایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز نے عدالت جا کر وقت ضائع کیا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا پورٹل بند ہو چکا، اب وہ مزید عازمین کو اجازت دینے پر آمادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی حج عازمین میں سے 23ہزار 620 کی کلیئرنس ہو چکی ہے، اس میں سے 13 ہزار افراد حکومت کی کوششوں کی وجہ سے حج کر سکیں گے، جن عازمین نے ادائیگی طریقہ کار کے مطابق سعودی حکام کو کی ہے، ان کی رقم واپس ہو جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے الزام لگایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز نے عدالت جا کر وقت ضائع کیا۔
ادھر حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان نے کہا کہ حکومت نے پچھلے سال اپنا سرکاری حج کا کوٹا پورا نہیں کیا، اس سال وہ اپنا کوٹہ پورا کرنے میں مصروف رہی، اس کے بعد ہمیں اشتہار چلانے کی اجازت دی،اس لیے ہمیں تاخیر ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد سے بات کریں تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال 10 ہزار حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔