پاکستان

آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد نے ملاقات میں پاکستان میں بہتر ہوتی سرمایہ کاری فضا پر اطمینان کا اظہار اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کی معدنی سرمایہ کاری فورم کے پس منظر میں ہوئی، اس اپنی نوعیت کے پہلے فورم کی تعریف کرتے ہوئے وفد نے باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داریوں کے ذریعے پاکستان کی وسیع غیر استعمال شدہ معدنی دولت کو ترقی دینے کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ایرک میئر نے امریکی انتظامیہ کی ترجیحات پر تبصرہ کرتے ہوئے، جہاں پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی میں تعاون باہمی دلچسپی کا بنیادی شعبہ ہے، پاکستان کی مسلسل بہتر ہوتی ہوئی سرمایہ کاری کی صورتحال میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button