
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ و امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی ملاقات، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایریک میئر نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، اس ضمن میں امریکی وفد کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ایریک میئر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے تحت فراہم کردہ مواقعوں میں اظہار دلچسپی ظاہر کیا، ملاقات میں دہشت گردی، سمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جون میں اسلام آباد میں مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم ثابت ہو گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایریک مئیر کو انسداد دہشتگردی کے سلسے میں لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہو گا، پاکستان کو بھی امریکہ کی طرح غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل کا سامنا ہے