کھیل

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کےفیصلےکے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اور سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیےہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کے لیے کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنراسلام آباد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button