پاکستان

قبائلی مشیران کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دراذندہ میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشیران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ ہوا۔

شیرانی قوم کے مشیران اور عمائدین سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام، اساتذہ اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امن جرگے کے شرکا نے علاقائی امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، مشیران و عمائدین نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز اور ان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شرکا نے متفقہ طور پر فتنتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button