حادثات

لاہور میں مسافر کوسٹر الٹ گئی 14 افراد شدید زخمی

لاہور میں برکی روڈ پر مسافر کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 14 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو1122 نے بتا یا کہ ٹریفک حادثہ میں کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لاہور ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی جب کہ متعلقہ حکام اس حوالے سے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button