پاکستان

پنجاب پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مستحسن اقدام، پنجاب پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ، سنگل و ڈبل کیبن بلٹ پروف گاڑیاں کچہ کریمنلز کے خلاف سپیشل آپریشنز کے دوران استعمال کی جائیں گی،

سرحدی چوکیوں کے اہلکاروں کو خوارجی دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ، ہارڈ ایریاز کے افسران و جوانوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے پولیس دوست اقدام پر تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔

سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں، شرپسند عناصر کے خلاف ریڈز کے لئے بھی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کو سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں،

بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد سے کچہ کے ڈاکوؤں، سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں میں مدد ملے گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button