پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کرونا کا شکار ہو گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری کرونا کا شکار ہو گئے انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے

صدر مملکت کے ذاتی معالج اور دوست ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدر آصف علی زرداری مجموعی طور پر پہلے سے بہتر ہیں لیکن کئے گئے میڈیکل ٹیسٹس کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کرونا کے مرض میں مبتلا ہیں اس لیے انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے

علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ کراچی ضیاءالدین ہسپتال جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری داخل ہیں کی سخت سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو عید کی نماز کے بعد انکی طبیعت کی خرابی کے باعث نواب شاہ سے کراچی ضیاءالدین ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button