دنیا

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں، جنرل حاجی زادہ کی وارننگ

سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔

امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔ جو شخص شیشے کے گھر میں ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ سمیت امریکی حکام نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ حملے کی دھمکی دی ہے جس کو ایران نے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button