پاکستان
معروف صحافی کاشف عباسی کی اہلیہ مہر بخاری کے اکاونٹ منجمد
معروف سینئر صحافی کاشف عباسی جن کو اے آر وائی نیوز سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی،اب انکی اہلیہ معروف اینکر پرسن مہر بخاری کے بینک اکاؤنٹس بھی فریز کر دیے گئے ہیں۔کاشف عباسی کے مطابق انکی اہلیہ اینکر پرسن مہر بخاری کے بینک اکاؤنٹس ایف آئی اے کے کہنے پر فریز کیے گئے ہیں کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ ان کا نام پہلے ہی نو فلائی لیسٹ میں موجود ہے وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے جبکہ اب انکی شہریت کے بنیادی حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔



