
معروف ٹک ٹاکر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو دبئی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔
ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، ڈکی بھائی کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں ڈکی بھائی کیخلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔
لاہور ہائی کورٹ نے یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی خطرناک ڈرائیونگ اسسٹنٹ کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔
ڈکی بھائی نے اپنے خلاف موٹروے پولیس کی جانب سے دو مقدمات دائر کیے جانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔