دنیا

اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس وقت اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی فوجی کارروائیاں بند کرنے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر تہران کے وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک حملے بند کردیے تو ایران بھی جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی فوجی کارروائیاں بند کرنے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کی، تہران نے ایسا کچھ نہیں کیا جب کہ ایرانی فوج کے مزید حملے نہ کرنےکا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button