پاکستانحادثات

گلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے خوفناک حادثہ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق، 3 زخمی

گلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے خوفناک حادثہ پیش آگیا، نالے میں کام کے دوران ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کررہے تھے اس دوران رضا کاروں پر مٹی کا تودہ گرگیا۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

حال ہی میں آنے والے سیلاب کے باعث دنیور نالہ سے دنیور ٹاؤن جانے والی مرکزی پانی کی سپلائی لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اتوار کی شب کم از کم 15 مقامی رضاکاروں نے آبپاشی کے نہر میں پانی کی بحالی کا کام شروع کیا، اس دوران ایک تودہ آگرا جس کے باعث تمام رضاکار ملبے تلے دب گئے۔

مقامی افراد فوراً موقع پر پہنچے اور دبے ہوئے رضاکاروں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے مقامی شخص محمد اکبر نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ ملبے سے 13 افراد کو نکال کر گلگت اور دنیور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button