
لاہور (نمائندہ خصوصی )گزشتہ روز الجنت ہال ٹاون شپ لاہور میں پر وقار تقریب سیکٹری نشتر ٹاؤن یو سی 235 محمد ارشد بھٹہ کے اعزاز میں منعقد ہوئی تقریب محمد ارشد بٹھہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے یو سی سیکرٹریز کے علاوہ سماجی شخصیات سیاسی عہدیدران اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
پروگرام کا آغاز تلاوت قران مجید سے قاری علی عبداللہ سعود نے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی سعادت حافظ محمد موسیٰ اور حافظ سورۃ علی نے حاصل کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدارتی ایوارڈ یافتہ سماجی شخصیت کوآرڈینیٹر ایجوکیشن و سیکرٹری اطلاعات لیڈرز میڈیا نیٹ ورک مہر عبدالرؤف نے انجام دیتے ہوئے سیکرٹری یو سی محمد ارشد بھٹہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی 37 سال کی خدمات لوکل گورنمنٹ میں بڑی محنت اور ایمانداری کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ارشد بھٹہ سمیت تمام سیکرٹریز یونین کونسلز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے چیئرمین و کونسلرز کی غیر موجودگی میں کام کیا اور کر رہے ہیں سٹی گورنمنٹ لاہور اور لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے پروقار خوبصورت تقریب کا مقصد ایماندار مخلص ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر حوصلہ افزائی کرنا ہے اور آئندہ بھی ایسے پروگرام ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر منعقد کیے جائیں گے محمد ارشد بھٹہ نے تمام معززین مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہار پہنائے محمد ارشد بھٹہ نے ایڈمنسٹریٹر ماڈل ٹاؤن ڈویژن انعم چوہدری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان کو اپنے افس میں بلا کر تمام سیکرٹریز کی موجودگی میں کیک سرمنی کی اور میری خدمات کو سراہا اور مجھے عزت دی ۔
تقریب میں نئے منتخب سیکرٹری یو سی 235 اصغر علی شاکر کو مبارکباد پیش کی گئی جنہیں گزشتہ روز سٹی گورنمنٹ لاہور کے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ شیخ طاہر حنیف کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب نے اپنے خطاب میں ارشد علی بھٹہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق محمد ارشد بھٹہ نے کام کیا کوئی بھی سائل ان کے پاس آیا انہوں نے اس کی رہنمائی فرمائی چوہدری رمضان گجر ایکس وائس چیئرمین یونین کونسل 235 نے محمد ارشد بھٹہ کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کارکنوں بلکہ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کے کام کیے ہیں محمد ایوب چوہدری ایکس مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے ارشد بھٹہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا خوبصورت اجتماع اور سیکٹریز اور معززین علاقہ کا اکٹھ اس بات کا ثبوتہ
ے کہ ان کی محنت اور محبت لوگوں کے دلوں میں ہے ۔فیصل مجیب الرحمن شامی نامور صحافی ایڈیٹرر وزنامہ یلغار نے کہا کہ ارشد بھٹہ ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے اپنا کام عبادت سمجھ کر کیا ہے بطور جرنلسٹ میں نے کافی مرتبہ نشتر ٹاؤن ان کے آفس جانے کا اتفاق ہوا ارشد بھٹہ ایک اچھے انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں اور صحافیوں سے ہمیشہ محبت کی ہے۔ لاہور پریس کلب کے سینیئر صحافی مخدوم سلیم نے ارشد بھٹہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کام ایمانداری سے کیا ہے اور ان کا سٹاف اس وقت تک آفس میں رہتے ہیں جب تک کام مکمل نہ ہو جائے وزیراعلی کے رمضان پیکج میں دن رات کام کیا ہے اہلیان علاقہ ٹاؤن شپ ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی سی بی اے یونین کے چیف ارگنائزر محمد احمد انصر ڈوگر صدر میاں جہانگیر جنرل سیکرٹری اور عزیز اللہ سیکرٹری نے اپنے خطاب کے دوران ارشد علی بھٹا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب گورنمنٹ فوری انکی پنشن جاری کریں تاکہ یہ اپنی بقیہ زندگی اپنے خاندان کے ساتھ سکون سے گزار سکیں ۔محمد آصف میو چیئرمین یو سی 235 نے ارشد بھٹہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یونین کونسلز سے جاری ہونے والے سرٹیفکیٹ کی فیس کو ختم کر کے پنجاب کی تاریخ میں اعلی مثال قائم کی ہے جس سے عوام کو بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
نشتر ٹاؤن سے حاجی مشتاق احمد نے اپنے خطاب میں ارشد بھٹہ کے ساتھ کام کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بھائی کا کردار ادا کیا ہے مجھے آج بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ ایماندار افسر آج ریٹائر ہو کر جا رہے ہیں وہاں افسوس بھی ہے کہ ارشد بھٹہ جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی یاد عوام میں گھر کر چکی ہے حاجی مشتاق احمد محمد حنان وسیم محمد نویس اور سٹاف علی عباس کھوکھر نے تقریب کے آخر میں ارشد بھٹہ کی خدمات کے اعتراف میں سابقہ سیکرٹری ارشد بھٹہ اور موجودہ نئے سیکرٹری اصغر علی شاکر کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ تقریب کے آخر میں سینیئر صحافی میڈیا نیٹ ورک کے سیکرٹری مہرعبدالروف نے ارشد بھٹہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور کہا کہ ان کا نام لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجا گیا جس کی منظوری کے بعد لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے اجازت دی اور ان کی شیلڈ پیش کی گئی جو آج ان کو دی جا رہی ہے کیونکہ یہ فورم پرنٹ۔ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے سینیئر صحافیوں کی تنظیم ہے ۔تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کو بہترین کھانا پیش کیا گیا اور اجتماعی دعاؤں کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔۔۔