جرائم

اقبال ٹائون میں چھاپہ, بجلی چور 5افراد گرفتار

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ٹیم نے اقبال ٹائون میں واقع پلازہ میں چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ کر 5افراد کو گرفتار کرا دیا ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل جمشید زمان اور ایکسئین اقبال ٹائون ثنا محمد کی ہدایت پر ایس ڈی او اقبال ٹائون اویس میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلائنس پلازہ اقبال ٹائون میں رات کے وقت کارروائی کی ۔چھاپے کے دوران بجلی چوری کے پانچ کیسز سامنے آئے جن میں چار ملزمان براہ راست کنکشنز اور ایک ملزم ڈمی میٹر کا استعمال کر کے بجلی چوری کر رہا تھا۔ ایس ڈی او اقبال ٹائو ن اویس میمن نے پانچوں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرا دیا ۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈیٹکشن بل کے اجراء کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button