پاکستاندہشتگردی

سی ٹی ڈی کا منگھوپیر میں مقابلہ، خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک

کراچی کےعلاقےمنگھوپیرمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی مکان پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سیمت 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج مارے گئے، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد گزشتہ سال چینی شہریوں پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

ڈی ایس پی راجا عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گرد زعفران کے سر پر حکومت نے 2 کروڑ روپے انعام رکھا ہوا تھا، مکان سے دستی بم، خودکش جیکٹس اور ڈائری ملی جس میں اہداف درج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button