پاکستان

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل سےدراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارج ہلاک کردیے، ہلاک خوارجیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button